ضلعی انتظامیہ خانیوال نے مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں تیز کردیئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی)ضلعی انتظامیہ خانیوال نے مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں تیز کردیئے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر کھانے کی مختلف اشیاے کے نرخ کا از سر نو تعین کرنے کیلئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک کی صدارت میں منعقد ہوا-ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ،سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیز،تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میں باہمی مشاورت کے
بعد چاول باسمتی سپر کرنل نئی کچی کے فی کلو نرخ 115 روپے،دال چنا باریک 118،موٹی 122,دال ماش موٹی 205,باریک 190 روپے،دال مسور موٹی اور دال مونگ دھلی کا فی کلو سرکاری ریٹ 130 روپے، چنا سفید باریک لوکل کے فی کلو نرخ 128 روپے اور سفید موٹا کے نرخ 142 روپے مقرر کردیئے گئے-اے ڈی سی آر اس موقع پر چھوٹا
گوشت 800 روپے فی کلو اور بڑے گوشت کی 400 روہے کلو میں فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی- انہوں نے تاجر نمائندگان کو ریٹ لسٹیں بھی نمایاں جگہوں پر آویزان کرانے کا پابند کردیا-اے ڈی سی آر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اشیاء کی مقررہ نرخ پر فروخت ہر صورت یقینی بنائے گی-