اسلام آباد میں سی ڈی اے کا عملہ اب گھر گھر جا کرکوڑا اٹھائےگا 180

اسلام آباد میں سی ڈی اے کا عملہ اب گھر گھر جا کرکوڑا اٹھائےگا

اسلام آباد میں سی ڈی اے کا عملہ اب گھر گھر جا کرکوڑا اٹھائےگا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سےگھر گھر جا کرکُوڑا اٹھانےکا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ماحولیاتی آلودگی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، دو ماہ میں شہرکے ہرگھر سے جا کرکوڑا اٹھائیں گے۔

عامر علی احمد کا کہنا ہےکہ دیہی علاقوں سےکوڑا اکٹھا کرنےکا پلان بھی بنا لیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ دیہات کے اندر سے بھی کوڑا اٹھائیں۔

ان کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں سڑک کنارے بھی کوڑے دان لگا دیے ہیں ، بچوں ، بڑوں سمیت سبھی کو یہ عادت اپنانا ہوگی کہ کوڑے دان کے علاوہ کہیں کوڑا نہ پھینکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں