ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ میں ائس اور منشیات کے خلاف ایم پی اے نثار مومند ، قومی مشران، سیاسی اور سماجی کارکنان کا جرگہ
ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ میں ائس اور منشیات کے خلاف ایم پی اے نثار مومند ، قومی مشران، سیاسی اور سماجی کارکنان کا جرگہ۔تحصیل یکہ غنڈ کادو کور مچنی میں ائس نشہ کے خلاف ملک خائیستہ ور کے حجرے میں ترکزئی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا. جس میں نثار مومند سیاسی و سماجی اور ترکزئی قبیلے کے مشرانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. جس میں پی کے 103 کے ایم پی اے نثار مہمند، ملک خائستہ ور،
ملک فدا محمد، ملک اسرائیل، ملک عبداجلیل، مفتی تسلیم الحق، ملک مثل حاجی، ملک نصرت اور انسداد و منشیات کے اہل کاروں نے شرکت کی. ملک فدا محمد نے ائس فروشوں کو انتظامیہ کے سامنے نامزد کر دیا اور ائس فروشوں کو وارننگ دی کہ وہ ہمارے مطالبات تسلیم کریں اور بتایا کہ ائس فروش گرینڈ جرگے کے سامنے پیش ہو جائے اور قسم کا کہ کہے کہ ہم ائندہ اس لعنت سے باز ائینگے اور چار ماہ کیلئے تبلیغ میں وقت لگا کر اللہ تعالی سے
اپنے کئے پر معافی مانگ لئے. مفتی تسلیم الحق نے کہا کہ ائس پینے والا اور فروخت کرنے والوں کیساتھ پورے قوم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا. اگر کوئی ائس فروش یا ائس پینے والا مر جائے تو ہمارے سارے علماء کرام کا متفقہ فیصلہ ہیں کہ ان کا نماز جنازہ کوئی بھی مولوی نہیں پڑائے گا. اور اگر کسی مولوی نے پڑایا تو وہ ہم تحریک علماء میں سے نہیں ہوگا. ایم پی اے نثار مہمند نے اپنے بیان میں کہا کہ ائس فروشوں کیساتھ ہمارا انتظامیہ کھلی عام طور
پر ملوث ہیں. ہمارے علاقے کے معزز ملکان اور مشران جو کہ اثر و رسوخ والے ہیں عام گاڑوں میں پھر رہے ہیں جبکہ ایک ساتھ سکیل کا ڈی ایس پی ٹروپر گاڑوں میں پھر رہا ہیں جو کہ ان کے تنخواہ سے کئی گُنا زیادہ قیمت کا ہوتا ہیں. یہ ان کے ساتھ کہاں سے ایا ہیں. یہ ان ائس فروشوں کا پیسہ ہوتا ہیں جو ڈی ایس پی کو منشیات فروش ماہواری کے صورت میں دیتا ہیں. ایم پی اے نثار مہمند نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان نامزد ائس فروشوں کو تین دن کے اندر اندر گرفتار کریں
ورنہ پھر ہم تھانہ یکہ غنڈ اور تھانہ سرو کلے کے سامنے دھرنا دینگے. اور مزید کہا کہ انتظامیہ ہمارے اپس میں اختلاف فدا کرنے سے باز ائے کیوں کہ اگر قوم نے کسی ائس فروش کا گھر لشکر کشی کے صورت میں مسمار کر دیا تو اس کا ذمہ دار انتظامیہ ہوگا قوم ہر گز نہیں . کیوں کہ یہ ذمہ داری انتظامیہ کا ہیں قوم کا نہیں.