مہمند قومی تڑون کے زیر اہتمام پشاور عیدگاہ میں بابا زی قوم کا گرینڈ جرگہ۔قوم کوڈاخیل اور اتمر خیل کے مشران بھی شریک ہوئے
ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند ۔مہمند قومی تڑون کے زیر اہتمام پشاور عیدگاہ میں بابا زی قوم کا گرینڈ جرگہ۔قوم کوڈاخیل اور اتمر خیل کے مشران بھی شریک ہوئے۔صدارت تنظیم کے صدر حاجی طاہر اکبر نے کی۔مسائل ختم کرنے اور آپس میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئ۔مہمند قوم پر مشتمل قومی تنظیم مہمند قومی تڑون کا ایک گرینڈ جرگہ پشاور عید گاہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیرمین حاجی
طاہر اکبر نے کی جنرل سیکرٹری خانزادہ مومند نے تنظیم کے مقاصد بیان کئے۔حاجی طاہر اکبر نے کہا کہ یہ تنظیم پشاور سے بلوچستان تک مہمند قوم کیلئے ہے اور اس میں قوم کے مشران اور تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں باغ کالونی میں افس قائم کیا گیا ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں دفتر قائم ہونگے جس میں مہمند قوم کے درپیش مسائل حل کرینگے۔بابا زی قومی مشران نے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا اور مشران اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کمیٹی کا اعلان بھی کیا۔
جرگہ سے ملک حبیب الرحمان۔ملک حاجی لعل محمد۔عثمان بارہ خیل ملک زیارت گل۔ملک حاجی فردوس۔ملک دوست محمد جنگیز خان مہمند۔شاہسوار خان اور مختلف مشران تقریر کئے۔اور مہمند قومی تنظیم کو مہمند قوم کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا اور کیا کہ اس تنظیم کے تحت اپس کے اختلافات ختم ہونگے اور درپیش مسائل اسانی سے ھل ہونگے
۔جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں اباد مہمند قوم کو فائدہ ہوگا مقررین نے تنظیم کو مزید فعال کرنے کیلئے ہر قسم تعاون کا یقین بھی دلایا۔گرینڈ جرگہ میں بابازی قوم ۔اتمرخیل اور کوڈاخیل قوم کے اہم مشران اور تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی ۔اخیر میں ملک اور قوم کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئ۔