ضلع مہمند، مہمند پولیس نے 21 من قیمتی نیپرائیٹ پتھروں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مزید تفتیش جاری 214

ضلع مہمند، مہمند پولیس نے 21 من قیمتی نیپرائیٹ پتھروں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مزید تفتیش جاری

ضلع مہمند، مہمند پولیس نے 21 من قیمتی نیپرائیٹ پتھروں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مزید تفتیش جاری

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند، مہمند پولیس نے 21 من قیمتی نیپرائیٹ پتھروں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات کی مطابق ضلع مہمند پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی، کہ ترغاؤ ضلع باجوڑ سے ایک ڈاٹسن قیمتی نیپرائیٹ پتھر ماڼی روڈ اپر پڑانگ غار کے زریعے سمگل کر رہے ہیں. ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے

ڈی ایس پی خالد خان کی نگرانی میں اے ایس آئی نیاز محمد خان اور حوالدار عطاء اللہ پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی گئی اور انہیں فوری طور پر ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا ۔ مذکورہ ٹیم نے ماڼی روڈ اپر پڑانگ غار کے مقام پر ناکہ بندی کردی ۔ناکہ بندی کے دوران ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ گرفتار ملزم (ڈرائیور) جس نے اپنا نام گلاب شیر ولد محمد سید بتایا۔ ملزمان کے قبضہ سے 21 من نیپرائیٹ برامد ہوئی۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پڑانگ غار منتقل کردیا گیا ۔ مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں