ضلع مہمند پولیس کا منشیات کے خلاف 40رکنی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم این ای ٹی تشکیل
ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند پولیس کا منشیات کے خلاف 40رکنی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (NET) تشکیل.مہمند کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا فرض ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔ ڈی پی او مہمند
انسپکٹر جنرل آف پولیس نے منشیات سے پاک خیبر پختون خوا وژن کے مطابق سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سپیشل ٹیم کو ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سمیت ھر قسم سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ۔ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کی سربراہی میں مہمند پولیس نے ڈرگ مافیا، منشیات بالخصوص آئس نشہ کے خلاف کریک ڈاون کیلئے 40 رکنی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) تشکیل دے دیا۔ جس میں ایک ڈی ایس پی ، دو انسپکٹرز، دو سب انسپکٹرز، دو اے ایس آئیز شامل ہونگے۔ ضلعی پولیس سربراہ صلاالدین کنڈی تمام آپریشنز کی خود نگرانی کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او مہمند کے آفس میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی ، ڈی ایس پی اپر مہمند جان محمد ، ڈی ایس پی دل فراز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ڈی ایس پی دل فراز خان کی قیادت میں مذکورہ ٹیم ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ یہ سپیشل ٹیم انسپکٹر جنرل آف پولیس کے منشیات سے پاک خیبر پختون خوا کے وژن کے مطابق تشکیل دی گئی ہے جوکہ منشیات کی تدارک اور انسداد منشیات کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سپیشل ٹیم کے ذریعے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال جائیگا۔ ریکوری کے بعد اچھی تفتیش اور فالو اپ ہوگا۔ عوام الناس ضلع مہمند کو منشیات بالخصوص آئس سے پاک کرنے میں (نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیمNET) کیساتھ تعاون کریں