خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا 165

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے صاف اور سرسبز پنجاب وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کی سرگرمیوں سرسبز و شاداب مہم کا آغاز ہوگیا- اس مہم کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے تمام محکموں کو شجر کاری اہداف دیئے گئے ہیں-مہم کے تحت پیرووال جنگل میں 7 ہزار سے زائد پودے لگادیئے گئے-

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا-اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود،ایس ڈی ایف او ایف او اشفاق چغتائی ہمراہ نے بھی پودے لگائے-پیرووال جنگل میں نیم،نکائن،شہتوت،جامن اور دیگر سایہ دار پودے لگائے گئے-اس موقع پر ایس ڈی ایف او کی ڈپٹی کمشنر کو پہلے سے لگائے گئے

پودوں کی دیکھ بھال بارے بریفنگ دی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت آپکی دہیلز پر پروگرام کا رواں ہفتہ شجر کاری کے لئے مخصوص کیا گیا ہے تمام محکمہ دیئے گئے اہداف ہر صورت حاصل کریں انہوں نے کہا کہ درخت لگادینا ہی کافی نہیں ان کی دیکھ بھال بھی کی جائے-ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں خدمت آپکی دہلیز مہم کی تمام سرگرمیوں کو خود مانیٹر کررہا ہے سستی پر جواب طلبی کی جاتی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں