ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں محکمہ صحت سمیت دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی انسداد ڈینگی سرگرمیاں روزانہ جاری
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں محکمہ صحت سمیت دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی انسداد ڈینگی سرگرمیاں روزانہ جاری ہیں-اس ضمن میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے والے کباڑخانوں،ٹائر شاپس،نرسریوں،سروس اسٹیشنز کو خصوصی طور پر چیک کرکے مالکان کو سختی سے پابند کیا جارہا ہے
کہ کسی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے-محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس جبکہ محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے-