اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، کیپٹن عاصم ملک 275

اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی راہنما اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ ہر دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے، ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے اوورسیز پاکستانی بیرون ملک دربدر پھر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ہزاروں کلومیٹر دور دیارغیر میں اپنے ملک کے بلامعاوضہ سفیر ہوتے ہیں اور ہر جگہ اپنے ملک کی نمائندگی اور وکالت کرتے نظر آتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ملک کو لاکھوں اور کروڑوں روپے زرمبادلہ کی شکل میں دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ہمیشہ ان کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نہ صرف سہولیات نام کی چیز موجود نہیں بلکہ ان کے لیے پاکستان چیزیں لانا بھی مشکل تر بنا دیا جاتا ہے،

کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا یہ صرف اور صدر پاکستان میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہو رہا ہے جو انتہائی افسوس اور دکھ کی بات ہے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نا صرف انکے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بناکر اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے بلکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں