Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرونا ویکسینیشن نہ کروانے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں شروع

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرونا ویکسینیشن نہ کروانے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے سینیئر صحافی خرم شہزاد ملک، ملک شاہد محمود تبسم، چوہدری ندیم احمد طاہرسمیت دیگر ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن دوکانداروں نے کرونا ویکسینیشن مکمل کر لی ہے

وہ اپنا اور اپنے ملازمین کا نادرا سے باقاعدہ طور پر سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور نو ماسک نو انٹری کے پوسٹر اپنے کاروباری مراکز پر آویزاں کریں تمام دوکاندار اور کاروباری طبقہ حضرات سے مکمل تعاون کی درخواست ہے کہ وہ اپنے کاروباری مراکز پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

میڈیا نمائندگان سے بھی درخواست ہے کہ کرونا ویکسینیشن کے متعلق پازیٹو رول ادا کریں اور ہارون آباد شہر کو کرونا جیسی خطرناک وباء سے مکمل طور پر چھٹکارہ پانے میں انتظامیہ کہ مدد کریں عوام و الناس کرونا ویکسینیشن کے

متعلق جھوٹی افواہوں پر کان مت دھریں خود اور اپنے اہل خانہ کی سیفٹی کے لئے کرونا ویکسینیشن لازمی لگوائیں مزید انکا کہنا تھا کہ ملک پاکستان دیگر ممالک کی طرح کرونا جیسی خطرناک وباء پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے کرونا جیسی خطرناک وباء کے مکمل طور پر خاتمہ کے لئے عوام و الناس کے مزید تعاون کی ضرورت ہے

Exit mobile version