اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو سجاد ابڑو کا تاجران کمیٹی گھارو/ دھابیجی سے ملاقات
ٹھٹھہ (امین فاروقی)اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو سجاد ابڑو کا تاجران کمیٹی گھارو/ دھابیجی سے ملاقات کوڈ 19 کی ویکسینیشن کے لئے موثر اقدامات پر غور صحت و صفائ پر بھی گفتگو رہی اسسٹنٹ کمشنر سجاد ابڑو نے تاجران وفد سے بات کرتے ہوئٙے کہا کہ کوڈ 19 کی چوتھی لہر ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہے ایسے میں معاشرے کا ہرفرد اور سماجی و تاجران رہنماء اپنا قومی فرض پورا کرتے ہوئے کورونا وائرس ویکسینیش کے لئے
عملی اقدامات کو یقینی بنائے ہر گھر تک اس مہم کو کامیابی سے چلائیں تاکہ وطن کا ہرفرد اس مہلک وباء سے محفوظ رہ سکے اس دوران حالیہ بارشوں کی وجہ سے محلوں کے راستے گٹر نالے ابلنے کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بنے ہوئے تاجران نے توجہ دلاتے ہوئے اے سی سے اپیل کی صفائ عملہ کو دھابیجی کی طرف متوجہ کراکر صفائ کا عمل شروع کرایا جائے گھارو/ دھابیجی میں بیمار اور مضر صحت گوشت کا کاروبار عروج پر ہے
چیکنگ ڈاکٹر غائب ہے قصائ بازار کے بیچ میں جانور کاٹتے ہیں گوشت بھی بیمار جانوروں کا بیچتے ہیں اور جانوروں کا ذبیح گاہ پر لینڈ مافیا قبضہ کرچکے ہیں ان تمام مسائل پر کاروائ کراکر ذبیح گاہ محفوظ بنایا جائے اور قصائیوں پر ڈاکٹر مقرر کرکے جانوروں کو چیک کیا جائے اس موقع پر احمد میمن، اسماعیل جتوئ تاجران کمیٹی میں داود شاہ خان، حمید عمرانی، سکندر چانڈیو، دولت رام، مجید چانڈیو، غلام مصطفے ساریو، عرفان شیخ، امین فاروقی و دیگر موجود تھے