مہمند،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ نحقی ٹنل کے اندر مخالف سمت سے آنے والی کوچ کی ٹکر سے سٹیٹ کار کا ڈرائیور جاں بحق 167

مہمند،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ نحقی ٹنل کے اندر مخالف سمت سے آنے والی کوچ کی ٹکر سے سٹیٹ کار کا ڈرائیور جاں بحق

مہمند،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ نحقی ٹنل کے اندر مخالف سمت سے آنے والی کوچ کی ٹکر سے سٹیٹ کار کا ڈرائیور جاں بحق

ضلع مہمند( افضل صافی سے)مہمند،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ نحقی ٹنل کے اندر مخالف سمت سے آنے والی کوچ کی ٹکر سے سٹیٹ کار کا ڈرائیور جاں بحق۔چار افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ٹنل کے اندر تاریکی لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو کے عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی لایا گیا۔ علاقے کے عوام نے اعلیٰ حکام سے ٹنل کے اندر 24 گھنٹے لائٹس آن رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مہمند ایکسپریس ہائی وے روڈ پر واقع تحصیل حلیمزئی کے علاقہ نحقی ٹنل کے اندرسٹیٹ کار کے ڈرائیورٹائر پھٹنے کی وجہ سے تبدیل کر رہا تھا کہ مخالف سمت باجوڑ سے آنیوالی کوچ نے ٹکر ماردیا۔ جس سے سٹیٹ کار غواگئی کے مقامی ڈرائیور امین ولد حاجی محمد سکنہ یوسف خیل جاں بحق ہوگئے جبکہ عنایت ولد شیرزادہ سکنہ غلنئی، بلال ولد حسن خان اور دختر فضل الرحمن ساکنان پشاور شدید ز خمی ہوگئے.

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دئیے. تاہم شدید زخمیوں میں سے سٹیٹ کار کے ڈرائیور امین خان ولدحاجی محمد سکنہ یوسف خیل راستے ہی میں دم توڑگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹنل کے اندر حادثہ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹنل کے اندر لائٹس بند ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے ہیں

۔ مستقبل میں ایسے ہولناک حادثات کی روک تھام کے لئے علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹنل کے اندر لائٹس کو آن رکھا جائے. تاکہ ٹنل کے اندر آئے روز بڑھتی ہوئی حادثات میں کمی لائی جا سکے ۔ دوسری طرف ٹنل کے قریب عوام کیلئے بنایا گیا تفریحی پارک بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ابتر صورتحال کا شکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں