ضلع مہمند ،ہیڈ کوارٹر غلنئی ایجوکیشن آفس میں ڈپٹی ایجوکیشن افیسر مہمند زبیر خلیل نے ایجوکیشن آفس غلنئی میں چیڑ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند ،ہیڈ کوارٹر غلنئی ایجوکیشن آفس میں ڈپٹی ایجوکیشن افیسر مہمند زبیر خلیل نے ایجوکیشن آفس غلنئی میں چیڑ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او نے کہا
کہ ضلع کے تمام سکولز میں گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے. انہوں اساتذہ اور طلباء سے اپیل کی کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے. اس موقع پر اے ڈی ای او محمد علی، زیبان شاہ، ڈی ٹی سی عدنان مہمند، سپرنٹنڈنٹ فضل یزدان اور محکمہ فارسٹ کے اہلکار فرمان اللہ بھی موجود تھے.