پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 40 پیسے بڑھا دی گئی 193

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 40 پیسے بڑھا دی گئی

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 40 پیسے بڑھا دی گئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔

شہباز گل نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 27 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں