کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے: اسد عمر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، جلد ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نا ڈالیں۔
Rapid build up starting to take place in covid patients hospital inflow, as well as patients in critical care. This indian variant has caused devastation in countries in the region. Please follow sop's and get vaccinated as soon as possible. Do not risk your own & others lives.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 15, 2021