ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی کی سیٹ خالی وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر صوبہ پنجاب کے انتہائی اہم ضلع راولپنڈی میں ڈی پی آر کی تعیناتی عمل میں لائیں صحافی برادری اور تنظیموں کامطالبہ
دولتالہ(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی کی سیٹ خالی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فوری طور پر صوبہ پنجاب کے انتہائی اہم ضلع راولپنڈی میں ڈی پی آر کی تعیناتی عمل میں لائیں صحافی برادری اور تنظیموں کامطالبہ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2021کو سابقہ ڈی پی آر راولپنڈی کاتبادلہ کر دیا گیا اور مذکورہ سیٹ پر تاحال کو تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے باعث صحافی برادری اور بالخصوص ریجنل صحافیوں کو مختلف امور میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے
صدر گوجرخان یونین آف جرنلسٹس احمد نواز کھوکھر، صدر پاکستان میڈیا فورم تحصیل گوجرخان عبدالروف کیانی،صدرینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل گوجرخان محمد اشفاق انجم،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی اور صحافی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر سے ضلع راولپنڈی میں فوری ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے