ضلعی انتظامیہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں، خدشات اور شکایات کے علاوہ ہر قسم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ 174

ضلعی انتظامیہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں، خدشات اور شکایات کے علاوہ ہر قسم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ

ضلعی انتظامیہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں، خدشات اور شکایات کے علاوہ ہر قسم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں، خدشات اور شکایات کے علاوہ ہر قسم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں گھارو کے عوام کی طرف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کیٹ کیم کے ڈی ایم سعید اکرم، ٹیم لیڈر انجنیئرنگ عبرالرشید خان، مینیجر آپریشن اینڈ مینٹیننس کے ٹی ڈی سی کیپٹن آصف و دیگر متعلقہ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساکرو سجاد احمد ابڑو،

ٹاؤن آفیسر گھارو عاطف قادر میمن اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ گھارو شہر کے نالے کے بارے میں جلد سے جلد ایک تفصیلی ڈیزائن اور تخمینہ تیار کرکے پیش کریں تاکہ ڈیزائن کے تحت نالے کی حدود میں آنے والی حد دخلیوں کو ہٹاکر تعمیراتی کام جلد شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر طرح کی مدد اور سہولیات فراہم کرے گی تاکہ عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیا جاسکے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے سی پیک اسکیم کے تحت مختلف صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے ایس ایس جی سی افسران سے اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کے قومی مفاد کے ساتھ ساتھ سندھ باالخصوص ضلع کے عوام کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا

تاکہ یہاں کے عوام کو معاشی طور پر بہتری مل سکے۔ اجلاس میں سینئر انجینئر ایس ایس جی سی محمد جمن ناریجو، مختیارکا اسٹیٹ ٹھٹہ امیر بخش، مختیارکار ہیڈکوارٹر عبدالغفور میمن، راشد مغل، فرید شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں