صدرمملکت عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکادورہ،قومی سلامتی بارے بریفنگ 168

صدرمملکت عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکادورہ،قومی سلامتی بارے بریفنگ

صدرمملکت عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکادورہ،قومی سلامتی بارے بریفنگ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔ صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔دریں اثناء صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے۔ بابر اعوان نے صدر مملکت کو یقین دہانی کرائے ہوئے کہا کہ آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے، اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے صدر کے آئندہ خطاب سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمانی بزنس کو پیپرلیس کرنے کی کاوشوں پر بابر اعوان کو خراج تحسین پیش کیاقبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون کو مزید وسعت اور دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ پاکستان میں کرغزستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایرک بیشم بیاو سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں