Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر راولپنڈی کا 4 روزکا جسمانی ریمانڈ منظور

رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر راولپنڈی کا 4 روزکا جسمانی ریمانڈ منظور

رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر راولپنڈی کا 4 روزکا جسمانی ریمانڈ منظور

رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر راولپنڈی کا 4 روزکا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ مبینہ کرپشن سکینڈل میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور شریک ملزم وسیم علی تابش کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے دونوں کو اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا۔محمد محمود اور وسیم علی تابش کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمٰن کی عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن حکام نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔اینٹی کرپشن حکام نےعدالت کو بتایا

کہ کمشنر نے بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اختیارات استعمال کرتے ہوئے رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کی، اس عمل سے منصوبے کی لاگت 6 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے سے بڑھ کر16 ارب 30 کروڑ روپےہو گئی، شریک ملزم وسیم علی تابش پر الزام ہےکہ انہوں نے بغیر الائنمنٹ کی منظوری کے اٹک کی زمین کے لیے 2 ارب 6 کروڑ روپے تقسیم کئے۔ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں انکوائری کی منظوری دی،

مگر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے محمد محمود کو کلیئر کردیا تھا، اس کیس میں کوئی فراڈ ثابت نہیں ہوا۔وکلاء نے کہا کہ سابق کمشنر نے اپنے تمام اثاثوں کا رکارڈ بھی پیش کیا ہے، سابق کمشنر، اینٹی کرپشن کے ہر طلبی نوٹس پر حاضر ہوئے، اس سارے کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور زلفی بخاری بھی ملوث تھے مگر ایک بندے کو گرفتار کر لیا گیا۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے 2018ء کے بعد رنگ روڈ کا نقشہ تبدیل کیا، ملزم نے سڑک 18 کلو میٹر سے بڑھا کر 36 کلو میٹر تک کی۔مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد دونوں کا 19 جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Exit mobile version