عیدقربان قریب آتے ہی یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا ،چینی ،گھی غائب 171

عیدقربان قریب آتے ہی یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا ،چینی ،گھی غائب

عیدقربان قریب آتے ہی یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا ،چینی ،گھی غائب

لاہور(خبرنگار) بڑی عید کی آمد کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی قلت بڑھنے لگی آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل نایاب ہو گیا ریلوے ہیڈ کوارٹرز سمیت متعدد سٹوروں پر یوٹیلیٹی سٹور میں آئے شہریوں کو مایوس لوٹنا پڑا تفصیلات کے مطابق عید قربان میں چند روز باقی ہیں اور سبسڈائزڈ اشیائے ضروریہ کا حصول شہریوں کے لیے مشکل ہو گیا یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیائے خورونوش کی قلت ایک معمول بن چکی ہے ہر روز یہ کہا جاتا ہے

کہ کل یہ اشیا مل جائیں گی لیکن چکر لگواکر واپس لوٹا دیا جاتا ہے شہری کہتے ہیں کہ ہمارے لیے اربوں روپے کی سبسڈی کہاں غائب ہو گئی ہے چینی آٹے کے بعد گھی اور دالیں بھی غائب ہیں ان کے مطابق عید سے پہلے خریداری کے لیے آئے مگر سبسڈائزڈ اشیا نہیں مل رہیں۔ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے اس لیے یوٹیلیٹی سٹور پر خریداری کے لیے آتے ہیں۔

سبسڈائزڈ اشیا دستیاب ہی نہیں تو ریلیف کس چیز کا ہے شہریوں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 115 روپے فی کلوگرام اور بیس کلوگرام کا تھیلہ 1100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور ہم میں مہنگی اشیا کے خریداری کے لیے طاقت نہیں ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ آٹا اور چینی طلب کے مقابلے میں کم فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں