ٹھٹھہ محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد کو تمام ضروریات کو بھی تقویت بخش رہی ہے صوبائی سکریٹری برائے بحالی معذور افراد سندھ 260

ٹھٹھہ محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد کو تمام ضروریات کو بھی تقویت بخش رہی ہے صوبائی سکریٹری برائے بحالی معذور افراد سندھ

ٹھٹھہ محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد کو تمام ضروریات کو بھی تقویت بخش رہی ہے صوبائی سکریٹری برائے بحالی معذور افراد سندھ

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)صوبائی سکریٹری برائے بحالی معذور افراد سندھ پرویز احمد سیہڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سندھ محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد کو نہ صرف اپ گریڈ فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ کام کر رہی ہے بلکہ دیگر تمام ضروریات کو بھی تقویت بخش رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت سندھ محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد کے توسط سے خصوصی طلبہ کو نہ صرف اسکالرشپ بلکہ ان کے والدین کو مالی تعاون اور ضلعی

و تحصیل سطح پر قائم تمام خصوصی سینٹرز کو مختلف ہیڈز میں مزید بجٹ مختص کی گئی ہے تاکہ سینٹرز میں ہر قسم کی سہولیات اور خصوصی بچوں کے والدین کی مدد کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انوں نے آج گمرنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی میں فزیوتھراپی روم اور سینٹر کے احاطے میں قائم شہید بینظیر بھٹو پارک کی مرمت، تزئین و آرائش کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی سیکریٹری نے کہا کہ حکومت سندھ معذوروں کی بحالی سمیت خصوصی طلبہ کو بااختیار بنانے کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہے تاکہ وہ آگے چل کے اپنا روزگار خود حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے معذوروں کے سینٹرز کے متعلق جاری مختلف اسکیموں کیلئے اس سال بجٹ بھی مختص کی گئی ہے تاکہ اسکیموں کو معیار کے ساتھ ساتھ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ 100 ملین روپے کے اندر ہے اسے جلد مکمل کیا جائے

اور جلد ضلع و تحصیل سطح پر بھی سینٹرز آف اکسیلینس بنانے کے علاوہ ووکیشن ٹریڈ (پیشہ ور تجارت) جوکہ بہت پرانی ہو چکی ہے اسے اپگریڈ بھی کر رہے ہیں۔ پرویز احمد سیہڑ نے کہا کہ سندھ میں جہاں بھی سینٹرز نہیں ہیں وہاں پر بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ معذوروں کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹر کے پرنسپل ندیم ابراہیم کی کارکردگی کو سراہا۔ قبل ازیں صوبائی سیکریٹری نے شہید بینظیر بھٹو پارک کے احاطے میں پودا لگاکر شجرکاری بھی کی۔ بعد ازیں خصوصی طلبہ کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانہ اور ثقافتی نغموں پر رقص سمیت مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جبکہ اسکول کے ملازم فنکار امام علی نے بارش کی

موسم میں سندھ کے مشہور گلوکار استاد محمد جمن کا گایا ہوا کلام “بوند برہ جی بہار لگی، دیس وسی پیو” پیش کرکے خوب داد حاصل کیا۔ آخر میں سینٹر کے پرنسپل ندیم ابراہیم نے امتحانی رزلٹ کا اعلان کیا اور صوبائی سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ،

ڈائریکٹر جاوید شیخ و دیگر کی جانب سے پوزیشن ہولڈر خصوصی طلبہ میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سیدہ گل بیبی شاہ، این آر ایس پی رہنماء مس مریم، انٹرنیشل ہینڈی کیپ پاکستان کی پروجیکٹ آفیسر مس سونیہ کے علاوہ محکمہ انفارمیشن کے افسران، صحافی، سینٹر کے اساتذہ سمیت خصوصی طلبہ اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں