Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ برسات کے بعد ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں نکاسی آب کا نظام درھم برھم

ٹھٹھہ برسات کے بعد ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں نکاسی آب کا نظام درھم برھم

ٹھٹھہ برسات کے بعد ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں نکاسی آب کا نظام درھم برھم

 

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)برسات کے بعد ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں نکاسی آب کا نظام درھم برھم گٹر نالوں کی صفائ نہ ہونے کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر کا مرکزی شاہی بازرا گھارو شہر کی اطراف کے محلے میر پور ساکرو شہر اور اطراف کی گلیاں دھابیجی مارکیٹ شیخ مجید سندھی کالونی پرانا دھابیجی کی تمام محلوں بازاروں کی گلیاں راستے گٹر کے گندے پانی اور برسات کے پانی کے ساتھ ملکر سیلاب تالاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں

بدبوں تعفن کی وجہ سے زہریلے مچھروں کی افزائش ہونے سے مضر صحت بیماریاں خصوصا ڈائریا ٹائفائڈ اور ملیریا بخار نے لوگوں کو بڑی تعداد میں جکڑ لیا ہے شہر کے ہر نجی ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھ چکا ہے سول سوسائٹی اور سماجی رہنماوں نے سندھ حکومت ڈی سی ٹھٹھہ وزیر بلدیات وزیر صحت وزیر آپاشی سے مطالبہ کیا

ہیکہ وہ فوری نوٹس لیں اور ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صحت صفائی پر توجہ دیتے ہوئے ٹاونز آفسران کو پابند کریں تاکہ تمام شہروں میں گندے نالوں کی نکاسی سمیت صفائ کا نظام بہتر ہوسکے

Exit mobile version