اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ نے سندھ کی بیٹی ام رباب کے ساتھ انصاف کیلئے تحریک التواء جمع ہونے کے بعد اہم میٹنگ 141

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ نے سندھ کی بیٹی ام رباب کے ساتھ انصاف کیلئے تحریک التواء جمع ہونے کے بعد اہم میٹنگ

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ نے سندھ کی بیٹی ام رباب کے ساتھ انصاف کیلئے تحریک التواء جمع ہونے کے بعد اہم میٹنگ

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی و انسانی حقوق کمیشن کے ممبران نے پارلیمنٹ میں سندھ کی بیٹی ام رباب کے ساتھ انصاف کیلئے تحریک التواء جمع ہونے کے بعد اہم میٹنگ کی جس میں انسانی حقوق کمیشن کے ممبران نے سندھ کی بیٹی ام رباب کے کیس پر مکمل بریفنگ لی جس کیبعد انسانی حقوق کمیشن کے ممبران نے یقین دلایا کے سندھ میں جنگل کا قانون بنانے والوں کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی

لوگ اپنے حق کیلئے لڑنے مرنے کو تیار ہیں ام رباب کے ساتھ سندھ کی ماوں بہنوں بیٹیوں بزرگوں کی بے پناہ محبت اور سندھ کی بیٹی کے ساتھ جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کی عوام اب ظلم و جبر برداشت نہیں کر سکتے بلاول صاحب اگر واقعی میں سندھ کیلئے درد رکھتے ہیں تو سندھ کی بیٹی ام رباب کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے یا ام رباب اور ان کے اہل خانہ پر شفقت کا ہاتھ رکھ کر ایک مثال بنائیں کہ چیئر میں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول صاحب اپنی والدہ اور نانا شہید بھٹو کے عزم پر چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں

جن کا مقصد عوام کی فلاح بہبود کیلئے تھا نا کہ عام عوام کو یتیم اور بے گھر کرنا ۔ انسانی حقوق کمیشن کے ممبران نے کہا کہ وہ سب انسانی حقوق کمیشن کے چیئر مین بلاول صاحب سے پر زور اپیل کریں گے کہ اس کیس کو سنیں اور انصاف کے حصول کیلئے ام رباب اور ان کے اہل خانہ کو مایوسی سی نکال کر پوری سندھ کیلئے مثال قائم کریں انہوں نے کہا کہ ہم ام رباب اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ام رباب کے ساتھ مل کر ہر محاز پر آواز بلند کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں