خانیوال ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عید قرباں قریب آتے ہی چھ عارضی مویشی منڈیاں قائم
خانیوال(سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عید قرباں قریب آتے ہی شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع میں چھ عارضی مویشی منڈیاں قائم کردیں- ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر نیو جنرل بس سٹینڈ جہانیاں بائی پاس،کبیروالا میں مولا پور کینال،بس سٹینڈ عبدالحکیم، تلمبہ میں اڈا نمبر2 ,میاں چنوں میں بائی پاس اور جہانیاں کی منڈیاں تمام ضروری
سہولیات کیساتھ خریداروں کیلئے کھولی گئی ہیں-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خانیوال اور میاں چنوں کی منڈی کا معائنہ کیا انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے منڈی میں ویکسینیشن کیمپ لگانے کی ہدایت کی-انہوں نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے کیمپس کا بھی معائنہ کیا
اور خریداروں کیلئے تمام ضروری سہولیات اور رات کے وقت مناسب روشنی کے بندوبست کرنے کا حکم دیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں سے باہر کسی کو خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی لوکل گورنمنٹس غیر قانونی منڈیوں کیخلاف کارروائی کریں مویشی منڈیوں کے اطراف صفائی کا بہترین انتظام ہونا چاہیئے-