Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے ضلع مہمند میں کے غرباء ،یتیموں اور بیواؤں میں 10 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ

ضلع مہمند محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے ضلع مہمند میں کے غرباء ،یتیموں اور بیواؤں میں 10 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند، محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے ضلع مہمند میں کے غرباء ،یتیموں اور بیواؤں میں 10 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کیا جائیں گے. چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی مہمند مولانا امیر اللّٰہ جنیدی
اس سلسلے میں آج غلنئی جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی. جس میں تحصیل حلیمزئی کے لوکل کمیٹیوں نے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین کی موجودگی میں زکوۃ کی چیکس تقسیم کی گئی. تقریب میں ایم این اے مہمند ساجد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ تقریب میں تحصیل حلیمزئی کے لوکل کمیٹیوں کے تمام چیئرمین اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور علاقے کے مشران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوٰۃ مولانا امیر اللّٰہ جنیدی نے ایم این اے ساجد خان مہمند کے ہمراہ تحصیل حلیمزئی کے لوکل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو گزارا الاؤنس کے تحت 1 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار روپے کی بینک چیکس حوالے کیے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد خان مہمند اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی مہمند کے چیئرمین مولانا امیر اللّٰہ جنیدی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ضلع مہمند کے تمام مستحق افراد یتیم، بیواؤں اور معذور افراد میں ایک شفاف طریقے سے خطیر رقم کے چیکس تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کے تمام مستحق افراد تک ان کے حق پہنچائیں گے۔
ضلع مہمند میں اس بار گزارہ الاؤنس ، جہیز فنڈ اور سکالر شپ کی مد میں 10 کروڑ سے زیادہ روپے تقسیم کئے جاینگے۔

Exit mobile version