165

ضلع مہمندتحصیل امبار میں پی ٹی آئی کاشمولیتی جلسہ۔امبار کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

ضلع مہمندتحصیل امبار میں پی ٹی آئی کاشمولیتی جلسہ۔امبار کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

ضلع مہمند( افضل صافی سے)تحصیل امبار میں پی ٹی آئی کاشمولیتی جلسہ۔امبار کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان۔ علاقے کیلئے واٹر سپلائی سکیم، مسجد سولرائزیشن، لنک روڈز اور بجلی فوری فراہمی سمیت ریسکیو 1122، ہائیر سیکنڈری سکول، سی ایف سی سنٹر پلان میں شامل کر ینگے۔ ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر پی ٹی آئی کے مخلص کارکنان کو اگے لائینگے پارٹی کا سپورٹ ان کے ساتھ ہوگا۔شمولیتی اجتماع سے ایم این اے ساجدخان مہمند کااظہارخیال،
تفصیلات کے مطابق تحصیل امبار کے مقبول خاندانوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ محمد جان سور تنگے، شیر باچا سنگر، گلاب میٹا کلے، ممروز سرو شاہ، عارف سور تنگے، رفیق سور تنگے، سید مامد، اوضل سرو شاہ، ذاہد، محمد اسحاق سرہ شاہ اپنے خاندانوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔شمولیتی جلسہ میں ایم این اے ساجد خان سمیت ضلعی صدر نوید احمد،مولانا امیر اللہ جنیدی، ترجمان نجیب خان، راج محمد، محمد طیب، نوید اللہ، شمس الرحمٰن

، اسماعیل، غلام رسول، جہانزیب، ضامن ودیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔شمولیتی جلسہ سے ایم این اے ساجد خان نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل امبار کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبے جن میں واٹرسپلائی سکیم، مسجدسولرائزیشن، لنک روڈ اوربجلی ترسیل کی فوری منظوری سمیت علاقے میں سیکنڈری سکول،سی ایف سی اور ریسکیو سنٹر کی تعمیر آئندہ پلان میں شامل کرینگے۔جبکہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بھر پورحصہ لیں گے۔اور پارٹی مکمل سپورٹ کرکے مخلص کارکنان کوآگے لائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں