ضلع مہمند ایم پی اے نثار مومند کا سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھانے کے لیے ضلع بھر میں انرولمنٹ کا آغاز کردیا 169

ضلع مہمند ایم پی اے نثار مومند کا سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھانے کے لیے ضلع بھر میں انرولمنٹ کا آغاز کردیا

ضلع مہمند ایم پی اے نثار مومند کا سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھانے کے لیے ضلع بھر میں انرولمنٹ کا آغاز کردیا

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند ایم پی اے نثار مومند کا سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھانے کے لیے ضلع بھر میں انرولمنٹ کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں اہلیان امبار کی جانب سے ایک پیدل ریلی بھی نکالی گئی جس کے بعد تعلیم کے حوالے سے آگاہی کے فروغ کے لیے پروگرامم کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر ایم پی اے نثار مومند کے ساتھ صدر اساتذہ ضلع مومند مرجان علی، صدر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل امبار فاروق خان،

کثیر تعداد میں اہل علاقہ کے علاوہ امبار کی سول سوسائٹی اور طلبہ وطالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ واک کے شرکاء نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کا تعداد بڑھانے اور اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے حوالے سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پروگرام سے ایم پی اے نثار مومند کے علاوہ سماجی اور تعلیمی ماہرین اور بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے مقررین نے کہا کہ تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔ قران و حدیث سے بھی اس کی اہمیت واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ ایم پی اے نثار مومند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے۔ ایم پی اے نثار مومند نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے ایٹمی ترقی کا دور ہے سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم،

ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت ،ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کےلئے

اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت خلوص، ایثار، خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اہل علاقہ سے اپنے بچوں کو داخل کرنے پر زور دیا اور علاقہ کی بہتری کے لیے دعا کی اور سکول کے لیے ٹیوب ویل اور سولر سسٹم کا اعلان بھی کیا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں