Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تعمیراتی محکموں کے افسران جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور سکیموں کی سخت نگرانی کریں،سید فخر امام

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہاہے کہ تعمیراتی محکموں کے افسران جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور سکیموں کی سخت نگرانی کریں اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی کام کے معیار کا خاص خیال رکھیں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا

جسمیں ڈپٹی کمشنر اغا ظہیر عباس شیرازی،اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز ایم پی اے شاہدہ حیات،ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران پرویز دھول،مسعود مجید خان ڈاہا، خالد جاوید، فیاض احمد للیرا,سیکرٹری گڈ گورننس شہباز سیال سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان سرکاری افسران اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ سرکاری افسران کورونا ویکسینیشن اور شجرکاری کے

اہداف کو سو فیصد یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتں وقف کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مفاد عامہ کے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کو جلد متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے تاکہ لوگ ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمان نے بتایا کہ ضلع

خانیوال میں 15 ارب روپے مالیت کی 1292 ترقیاتی سکیموں میں سے 517 سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات، شجرکاری، کورونا ویکسینیشن، پرائس کنٹرول، خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام اور دیگر امور کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

Exit mobile version