آزاد کشمیر جلسہ: مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے)مسلم لیگ ن پاکستان کی ناٸب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف دشمنی میں تین سال میں ملک کو تباہ کر دیا۔نواز شریف نے سی پیک کے ذریعے میرپور مظفرآباد موٹروے کا منصوبہ دیا۔سلیکٹڈ حکومت میں روزانہ چینی ۔آٹا گھی گیس پیٹرول ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے ۔عمران خان نے
عاصم باجوہ کو این آر او دے کر 40 لاکھ پر ماہانہ نچارج بنا دیا۔یہاں آزاد کشمیر میں ایک وزیر امور کشمیر ہے جو نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا رہا ہے ان کے کارناموں کی وجہ سے وزیرامور کشمیرہونے کے باوجود الیکشن کمیشن یہ فیصلہ کرنےپر مجبور ہوا کہ یہ آزاد کشمیر میں داخل نہیں ہو سکتا۔غیرت مند کشمیری پی ٹی آٸی کو مسترد کریں۔سستاآٹا۔سستی چینی سستی گیس یہی نواز شریف ہے ۔یہ وہ ن لیگ نہیں رہی یہ ن لیگ وہ ہے جس
نے دھند کے باوجود ووٹ چوروں کو پکڑا ۔یہ ڈسکہ وال ن لیگ بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار مریم نوازنے حلقہ ایل اے ٹو سے ن لیگ کے امیدواراسمبلی محمد نذیر انقلابی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیاجلسہ عام میں سینٹر پرویز رشید کے علاوہ دیگر سینیر قیادت بھی موجود تھی۔اس سے پہلےحلقہ بھرسے ریلیوں کی شکل میں کارکنان مسلم لیگ کی بڑی تعدادجلسہ گاہ میں پہنچی۔جلسہ عام سے خطاب کرتےہوے محمد نذیر انقلابی نے کہا کہآ
میاں نواز شریف ہمارے محسن ہیں انھوں نے آزاد کشمیر کابجٹ دوگنا کیا جس کی وجہ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواےکارکردگی کی بنیادپر ہم دوبارہ ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت بناے گی۔حلقہ کےعوام میرٹ کی بنیاد پر ووٹ دیں۔پی ٹی آٸی نے عوامکا جینا مشکل کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن پاکستان کی ناٸب صدر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا نام ہےہم نے موٹروے بناہیں ایرپورٹ بناے
سی پیک لاےاور عمران خان موٹروےگروی رکھ کرقرضے لےرہاہے۔پی ٹی آٸی والےجہاں جاتے ہیں ان کا استقبال گندے انڈوں ۔اور جوتوں سے ہوتا ہےہمارا استقبال جہاں جاتے ہیں منوں پھولوں سے استقبال کیا جاتا ہے۔اب عمران خان بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر خود جلسےکرنے آزاد کشمیرآ رہا ہے۔انھوں نے تین سال میں مہنگی بجلی ۔مہنگی چینی ۔مہنگا گھی ہرچیز غریب کی پہنچ سے باہر ہو گٸی ہے۔اقتدار میں ہونے کے باوجود یہ یہ دن بھی سکون سےنہیں رہ سکے۔آزادکشمیرمیں ان کو عبرت ناک شکست دیںنگے