آزادکشمیر الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کا ہے، قیصرخان آفریدی 145

آزادکشمیر الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کا ہے، قیصرخان آفریدی

آزادکشمیر الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کا ہے، قیصرخان آفریدی

پشاور(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر قیصرخان آفریدی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران نیازی کے دوسرے جلسے میں بھی حکومتی وسائل کے باوجود کشمیری عوام نے ان کے خلاف فیصلہ سنا دیا

اور انکو الیکشن سے قبل نتائج پکڑا دئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تمام تر حربوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام نے انکو بری طرح مسترد کردیا ہے، اب مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ہوگا لیکن حکومت جان لے کہ پی ٹی آئی کو اگر دھاندلی سے جتوایا گیا تو یہ کشمیر کاز کیلئے ناصرف زہر قاتل ثابت ہوگا بلکہ ہم یہ نتائج قبول نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں