بہاولنگر ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ چاک و چوبند دستے کی سلامی یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی 169

بہاولنگر ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ چاک و چوبند دستے کی سلامی یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

بہاولنگر ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ چاک و چوبند دستے کی سلامی یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

بہاولنگر (خرم شہزاد ملک سے) ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر، عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگرپہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی،یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں سائلین کے لیے ویٹنگ حال اور فرنٹ ڈیسک کا افتتاح،تھانہ سٹی اے ڈویژن، بی ڈویژن اورصدر بہاولنگر کی انسپکشن، دفتر پولیس بہاولنگر میں پولیس ملازمین کی فلاح بہبود کے لیے پولیس ویلفیئرمرکز کا افتتاح
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے ایک روزہ دورے پرعبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگرپہنچے پرپولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی آر پی او نے یاد گارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار اور ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق بھی ہمراہ تھے۔بعد ازاں آر پی او نے ڈی پی او اور ڈی سی کے ہمراہ تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں آنے والے سائلین اور عوام کی سہولت کے

لیے نئے بننے والے ویٹنگ حال اور فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آر پی او نے میڈیا نمائندگان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق ویٹنگ حال اور فرنٹ ڈیسک کے افتتاح کا مقصد ہے کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی دشواری نہ پیش آئے۔آر پی او نے تھانہ سٹی اے ڈویژن، بی ڈویژن اور صدر بہاونگر کی انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران تھانہ کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کو چیک کر کے

اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی،تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔بعدازاں آر پی او نے دفتر پولیس بہاولنگر میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے جانے والے پولیس ویلفیئر مرکز کا افتتاح کیا۔پولیس ویلفیئر مرکز میں پولیس ملازمان کو ہمہ وقت چھٹی، میڈیکل ڈاکٹ اور قرض حسنہ سمیت 60 مختلف نوعیت کی سہولیات میسر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں