وزیراعظم کے بیان پر ردعمل، مریم اور جمائمہ آمنے سامنے آگئیں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور جمائمہ گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔
گزشتہ دنوں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم میں وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کے بیٹے کے پولو میچ کھیلنے پر تنقید کی تو مریم نواز نے عمران خان کے بچوں پر یہودیوں کی گود میں بیٹھنے کی پھبتی کسی۔
اس تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی میدان میں کود پڑیں اور مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کردی۔
My kids are “being raised in the lap of the Jews,” announced @MaryamNSharif today.
I left Pakistan in 2004 after a decade of antisemitic attacks by the media & politicians (& weekly death threats & protests outside my house). But still it continues https://t.co/TGjUxfT1gC— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 19, 2021
جمائمہ نے عمران خان اور مریم نواز کے بیانات ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ایک دہائی، سیاستدانوں اور میڈیا کے مخالفانہ بیانات برداشت کرنے کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ گئی تھیں۔
اس ٹوئٹ پر مریم نواز نے ردعمل میں کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔
I have absolutely no interest in you, your sons or your personal lives because I have better things to do and say but if your ex drags in families of others out of spite, others will have nastier things to say. You have only your ex to blame. https://t.co/DxoUqwjoTn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے سابقہ شوہر خاندان کو گھسیٹیں گے تو دوسروں کو بھی جواب دینا آتا ہے، آپ صرف اپنے سابق شوہر کو الزام دے سکتی ہیں۔