مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نوازشریف کاقریبی دوست ہے: فواد
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے قومی سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا کیونکہ ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب ہو یا امر اللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی سوشل میڈیا پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی اور جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے مل کر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟
مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات
کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟ pic.twitter.com/ZevSK5LNqi— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021