جہانیاں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں پٹواریان کی میٹنگ 138

جہانیاں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں پٹواریان کی میٹنگ

جہانیاں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں پٹواریان کی میٹنگ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں پٹواریان کی میٹنگ ہوئی. خصوصی شرکت تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی نے کی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی ، اسسٹنٹ کمشنر نے اندراج کیے گے شناختی کارڈز زمین مالکان کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا، تفصیلاً ریونیو فیلڈ سٹاف نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے وضاحت پیش کی،

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ شناختی کارڈز کا اندراج سست روی کا شکار ہے اس میں مزید تیزی لائی جائے اور جتنی جلد ممکن ہو قومی شناختی کارڈز کا اندراج کیا جائے، خود زمیں مالکان سے رابطہ کریں اور انہیں اعتماد میں لیں کہ آپ کے شناختی کارڈ سرکاری طور پر اندراج کرنا آپ کے اپنے فائدے میں ہیں اور کسی بھی صورت میں غلط استعمال نہیں ہو گا.

اس لیے ضروری ہے کہ آپ ان کے رابطے میں رہیں، اس موقع پر کمپیوٹر سروس انچارج محمد وسیم، مہر ظفر دھنیانہ، نسیم الحسن، مشتاقِ احمد، رانا اویس، اسد یٰسین، زبیر احمد، طاہر مسعود اور دیگر ریونیو فیلڈ سٹاف موجود تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں