نور مقدم کیس: بیٹے کے جرم میں شریک نا کیس کی پیروی کریں گے: والدین ظاہر جعفر 149

نور مقدم کیس: بیٹے کے جرم میں شریک نا کیس کی پیروی کریں گے: والدین ظاہر جعفر

نور مقدم کیس: بیٹے کے جرم میں شریک نا کیس کی پیروی کریں گے: والدین ظاہر جعفر

اسلام آباد(بیورو چیف) سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کے جرم میں ساتھ ہیں اور نا ہی اس کیس میں پیروی کریں گے۔

ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا مرکزی ملزم کے والدین مقتولہ نور مقدم کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور اس کیس میں انصاف چاہتے ہیں۔

رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی اپنے بیٹے کے کسی جرم کے ساتھ نہیں ہیں۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ملزم کے والدین کا کہنا ہے بیٹے کے ساتھ ہیں نا اس جرم میں کیس کی پیروی کریں گے۔

رضوان عباسی  نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے نور مقدم کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں جو بھی ملوث ہے اسے قرار واقعی سز ا ملنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں