سردار تنویرالیاس خان کو وزیراعظم آزادکشمیر بنایا جائے، ممتازخان یوسفزئی
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)سردار تنویر الیاس خان کو وزیراعظم آزادکشمیر بنایا جائے، ممتازخان یوسفزئی اسلام آباد،، معروف بزنس مین اور پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین ممتاز خان یوسفزئی نے سردار تنویر الیاس خان کی بطور ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سردار تنویر الیاس خان کی سیاسی و کاروباری تجربات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کرے، انہوں نے کہا
کہ سردار تنویر الیاس خان ایک انتہائی اچھے گھرانے اور ایک مستحکم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں انکے والد سردار الیاس خان، بھائی سردار راشدالیاس خان، سردار یاسرالیاس خان کاروباری طبقے میں ایک خصوصی اور الگ پہچان رکھتے ہیں اور یہی خصوصیت سردار تنویر الیاس میں بھی ہے جبکہ وہ کرپشن کے سخت خلاف ہیں اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں لہذا مجھے یقین ہے کہ اگر ان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بنایا جائے تو نہ صرف آزاد کشمیر
میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے بلکہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھرپور بھی کام کریں گے لہذا وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرے