ہارون آباد تحصیل بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل خوش اسلوبی اور کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، چوہدری محمد طیب 158

ہارون آباد تحصیل بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل خوش اسلوبی اور کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، چوہدری محمد طیب

ہارون آباد تحصیل بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل خوش اسلوبی اور کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، چوہدری محمد طیب

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد تحصیل بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل خوش اسلوبی اور کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے میونسپل کمیٹی ہارون آباد اور ٹاؤن کمیٹی فقیر والی کے عملہ نے عید پر چھٹی کئے بغیر دن رات جدوجہد کر کے بہترین سروسز فراہم کی ہیں تمام تر عملہ شاباش کا مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ہر دلعزیز شخصیت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا

اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر شہریوں کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون بے مثال تھا تحصیل ہارون آباد میں عید الاضحٰی کے موقع پر تمام ذمہ داران بالخصوص بلدیاتی اداروں پولیس 1122 شعبہ میڈیکل سمیت تمام ذمہ داران عید الاضحی کے موقع پر آن ڈیوٹی رہے ہیں تمام تر ادارے شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے مزید انکا کہنا تھا کہ ہم عوام و الناس کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں اور آئندہ بھی اسی طرز عمل پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں