پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام پاک چین دوستی پر خصوصی تصویری نمائش 139

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام پاک چین دوستی پر خصوصی تصویری نمائش

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام پاک چین دوستی پر خصوصی تصویری نمائش

راولپنڈی(راجہ فرقان احمد) پاک چین دوستی کے ستر سال مکمل ہونے پرپنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک خصوصی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ممبرقومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں سات دہائیوں پے

محیط سفارتی تعلقات اور سربراہان مملکت کے دوروں پرمشتمل تصاویر رکھی گئیں تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اور فیٹیف کے معاملے پر بھی چین نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی خطے میں میں ا من واستحکام کی ضامن ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی پاک چین دوستی کی بلندی کی علامت ہے

۔انھوں نے مزیدکہا کہ سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔سی پیک سے معاشی سرگرمیاں تیزاور ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔راشدشفیق کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں چین نے لاکھوں ویکسین تحفے میں دیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کا سب سے قیمتی اسٹراٹیجک اثاثہ ہے

۔دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے لازم دملزوم ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ تجارتی میں اضافہ کر کے بے پناہ ترقی کر سکتا ہے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔افتتاحی تقریب کے اختتام پرملکی سلامتی وخوشحالی کے لیے پیرڈاکٹرعظمت اللہ سلطان نے خصوصی دعا کروائی۔ نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں