انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے پروگرام ادب ادیب اورقلم کاانعقاد کیا گیا
رپورٹ مقدس انمول (اسلام آباد /راولپنڈی) انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے پروگرام ادب ادیب اورقلم کاانعقاد کیا گیاپروگرام محفل مشاعرہ ،تقریب اسناد تقسیم گفتگو اورموسیقی پرمشتمل تھا اورآخرمیں پروگرام موسیقی کو اقدس ہاشمی نے چارچاند لگادیئےصدرمحفل کنٹرولر مرکزی پروڈکشن ریڈیوپاکستان اسلام آبادآصف خان کھتران اور مہمان خصوصی فخربلوچستان جہاں آراء تبسم کی شرکت
ادارہ انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کے پروگرام ادب ادیب اورقلم آرٹ کونسل راولپنڈی میں منعقد جس پاکستان بھر کے معروف شعراء شاعرات اورنثرنگارکی شرکت پہلاحصہ مشاعرہ پرمشتمل تھاسب سے پہلے تلاوت کے لئے مفتی مقصودحسین کوبلایااس کے بعد مشاعرہ کاباقائدہ آغازشروعہوا جس میںمحمد اقبال بالم مقبول ذکی،اویس زردادخان محمدنعمان حیدرحامی حیدرشیرازاورمحموداحمدمحمود،بشیراحمدجاوید،خادم حسین کھوکھرپنجاب پولیس(لیہ)عارش گیلانی ،محمدحسین قنبرنقوی ،دی علی عباسی ،تیمورظہیر،عامرعلی شاہین،محمدزبیر ناصرعلی ناصر،شفقت حیات صاحبہ،انورضیا مشتاق ،انیل ارشاد،شہزادافق ،رشد ملک ،عادل زمان خان ،نوید ملک اور آخر میں مہمان خصوصی جہاں آراتبسم نے اپنا کلام سناپہلا مرحلہ مکمل ہوا
اس کے بعدصدرمحفل کنٹرولر مرکزی پروڈکشن ریڈیوپاکستان اسلام آبادآصف خان کھتران صاحب کونے اپنی گفتگو میں بانی وسربراہ ادارہ انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان شہزادافق کو ایک کامیاب پروگرام کرانے پر اورمدعو کرنے پر مبارکبا د دی اورمزید جہاں لوگ اس افراتفری کے دور میں محدود ہوتے جارہے ہیں وہی آپ نے پاکستان بھر انمول نگینوں ایک پلیٹ فورم مہیاکیا ہے ادب ادیب اورقلم نے واقعی ادب کی خدمات میںاپناحق ادا کیا ہے
میری دعائیں ہمیشہ آپ کیساتھ اور ایسے پروگرام کا ہونابہت ضروری ہے ۔
پروگرام کا دوسرا حصہ تقسیم ایوارڈ پرمشتمل تھاجس میںممبران انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کوبہترین لکھاری کایوارڈ برائے حسن کارگردگی میاں اسد حمان لیہ ،مریم حیات اسلام آباد نے ایوارڈصدرمحفل کنٹرولر مرکزی پروڈکشن ریڈیوپاکستان اسلام آبادآصف خان کھتران سے وصول کیا، اور والدین بھی ممبران کے ساتھ پروگرام میں موجود تھے ۔سلسلہ ایوارڈ آگے بڑھا تو کتب پر ایوارڈ کاسلسلہ شروع ہواجس میں محمد اقبال بالم کتاب (دامن دل) مقبول ذکی منکیرہ کتاب (منتہائے فکر(بھکر)نے ایوارڈنویدملک سے ایوارڈ وصول کیا۔ بشیراحمدجاوید،ڈیرہ غازی خان کتاب (وندلاوے)پروفیسرعاصم بخاری میانوالی کتاب(ریزہ ریزہ)نے ایوارڈعادل زمان خان سے وصول کیا۔عاصم عاصی گجرات کتاب(حرف بقاء )حیدرعلی شیرازمظفرگڑھ کتاب (نیل کھنی)قمرعباس گل بھکرکتاب(درگاہ نینوا) خادم حسین کھوکھر پنجاب پولیس لیہ کتاب(سجھ ابھاریاونجے)پرایوارڈمفتی مقصود حسین سے وصول کیا۔
عارش گیلانی لیہ کتاب ( میکوں محسوس کیتاکر)شفقت حیات صاحبہ ٹیکسلا کتاب (میری تصویرنامکمل ہے)پرایوارڈ ارشد ملک سے وصول کیا ۔محمدحسین قمبرنقوی لیہ کتاب (اجاں کچھ دیر باقی اے) پرایوارڈعمرشاکر سے وصول کیا۔اویس زردادخان ،مانسہرہ کتاب( دہشت میں قیس)پرایوارڈڈاکٹرمحمدایوب سے وصول کیا۔انیل ارشاد خان لاہورکتاب (پانچوں خواہشیں) پر ایوارڈ عامرعلی شاہین سے وصول کیا۔اس کے خصوصی ایوارڈ کی باری آئی پنجابی ادب کی خدمات کیاعتراف میںپروفیسر ڈاکٹر ایوب صاحب نےایوارڈصدرمحفل کنٹرولر مرکزی پروڈکشن ریڈیوپاکستان اسلام آبادآصف خان کھتران سے وصول کیااور ساتھ محفل نے کھڑے ہوکر احترام کا خیال کیا۔
اس پروگرام کا آخری ایوارڈ بے لوث خدمت انسانیت کاایوارڈ محمدعمرشاکر نے محترمہ جہاں آراء تبسم صاحبہ ڈائریکٹرہیومن رائٹس کوئٹہ بلوچستان سے وصول محفل میں موجود سب لوگ احترام میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اورتالیوں سے سماں باندھ گیا۔پروگرام کاتیسراحصہ موسیقی پرمشتمل تھاجس میںارشاد گل لیہ نے اپنی آواز سے سماباندھا پھر جناب اقدس ہاشمی صاحب نامور گائیگ نے غزل سے جب شروع کیا تو پوری محفل ساتھ جھومنے لگی اور محفل کوچارچاند لگادیئے محفل میں ہرفرد کی زبان سے ایک ہی آواز تھی کہ اقدس ہاشمی نے محفل ہی لوٹ لی ہے ۔بانی وسربراہ ادارہ انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان نے اظہارخیال میںکہا اس پروگرام ادب ادیب اورقلم میں ہر عام وخاص کو اہمیت حاصل ہے
ہمارے مقاصد میں پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھنے ان نگینوں کو ڈونڈھ کراس مقام پرلانا ہے متعارف کرنا ہے ۔اور تمام شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا اور مزیدکہا تقریب کا مقصد شعراء ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرناہے کیونکہ یہ ہماراقیمتی سرمایہ ہیں۔نظامت میں کمال فن کامظاہرہ حمزہ نے کیا اور بانی وسربراہ نے کہا اقدس ہاشمی صاحب خصوصی شکرگزار ہوں جنہوں ہماری دعوت کوقبول کیا اور پروگرام کویادگاراورانمول بنا دیا ۔ اس کے بعد عمرشاکر نے دعاکرائی اور بانی وسربراہ اورٹیم کیلئے کامیابی کی دعاکی پروگرام 3بجے شروع ہوااورشام 7بجے اختتام پزیرہوا۔