ہارون آباد کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے نیشنل گولڈ میڈل جیت کر میدان مار لیا 152

ہارون آباد کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے نیشنل گولڈ میڈل جیت کر میدان مار لیا

ہارون آباد کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے نیشنل گولڈ میڈل جیت کر میدان مار لیا

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) کاوش تائیکوانڈو اکیڈمی ہارون آباد کے سٹوڈنٹ عبدالباسط مغل نے نیشنل گولڈ میڈل جیت کر میدان مار لیا عزیز و اقارب، دوست احباب سمیت اہل علاقہ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہور، وہاڑی، بہاولپور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، پشاور، اسلام آباد، رحیم یار خان، چشتیاں اور دیگر شہروں میں ہونے والی تائیکوانڈو گیمز سے فتح حاصل کرنے جوان عبدالباسط مغل کو دوست احباب، عزیز اقارب اور اہل علاقہ کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے عبدالباسط مغل نیشنل گولڈ میڈلسٹ نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ میری جیت میرے شہر کی جیت ہے اور نیشنل گولڈ میڈل حاصل کرنا میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے یہ سب کاوش تائیکوانڈو اکیڈمی کے استاد محترم اور میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا مزید انکا کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان مجھے موقع فراہم کرے اور تعاون فرمائے تو بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی حاصل کرکے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرسکوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں