Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات،سیکیورٹی گارڈز فوٹو سیشن کے بعد اپنی ڈیوٹی سے غائب،ہسپتال میں لڑائی جھگڑے عروج پر،ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات،سیکیورٹی گارڈز فوٹو سیشن کے بعد اپنی ڈیوٹی سے غائب،ہسپتال میں لڑائی جھگڑے عروج پر،ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار،سماجی و فلاحی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں کوآرڈینیٹر سیکیورٹی گارڈ راو اسامہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہسپتال میں سیکیورٹی نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی بدولت ہسپتال کی ایمرجنسی آئے روز میدان جنگ بنی رہتی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز،نرسیز اور پیرا میڈیکل سٹاف عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں،سیکیورٹی گارڈز جب ڈیوٹی پر آتے ہیں تو ان کی حاضری کے لیے گروپ فوٹو بنایا جاتا ہے

گارڈز اپنی حاضری لگوانے کے بعد اپنی اپنی ڈیوٹی پر جانے کی بجائے غائب ہو جاتے ہیں اور ہسپتال عملہ جن کی حفاظت کے لیے ان کو تعینات کیا گیا ہے ان کو ڈھونڈنا پھرتا ہے ان میں سے اکثر گارڈز ہینڈ فری لگا کر کال پر مگن رہتے ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ہسپتال میں دس سیکیورٹی گارڈز کم ہیں لیکن کوآرڈینیٹر راو اسامہ حاضری پوری بھیج رہا ہے ناقص سیکیورٹی پر سماجی،فلاحی این جی اوز نے محکمہ صحت کے اعلی حکام اور جی ایس ایس سیکیورٹی کمپنی کے اونر میجر (ر) ضیاء سے مطالبہ کیا ہے کہ کوآرڈینیٹر راو اسامہ کو فوری فارغ کیا جائے اور اس کی جگہ کوئی فرض شناس کوآرڈینیٹر تعینات کیا جائے

Exit mobile version