187

محکمہ بلدیہ کی نااہلی شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم

محکمہ بلدیہ کی نااہلی شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) محکمہ بلدیہ کی نااہلی شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم،شہر کے گنجان آباد علاقوں کے سیوریج لائن کی صفائی نہ ہونے سے گٹراوورفلو ہوگئے،گلیاں جوہڑ اور تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں،گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے سے بدبو اور تعفن سے جینا محال ہو گیا علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج کمشنر ساہیوال سے صفائی ستھرائی کے احوال پر نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث اوکاڑہ کے شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا

محلہ صمد پورہ،احمد آباد،ریلوے اسٹیشن،علامہ اقبال روڈ،غازی آباد،ایم اے جناح روڈتھانہ اے ڈویژن کے سامنے،سرور چوک،کوٹ نہال سنگھ اور گلشن فاطمہ کالونی و دیگر علاقوں میں سیوریج لائن کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گٹراوور فلو ہوگئے اوورفلو ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی گلی اور گھروں میں داخل ہوگیا جس سے علاقہ مکینوں کا بدبو اور تعفن سے جینادو بھر ہوکر رہ گیا ہے

جبکہ آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، گلیاں گٹروں کے گندے پانی سے جوہڑ اور تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اچانک دورہ اوکاڑہ پر بلدیہ کی جانب سے صفائی کی مثالی کارکردگی پیش کی گئی جو کہ صرف کاغذی تھی شہریوں نے وزیر بلدیات،کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں