ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ملزمان کاتعلق تحریک انصاف سے ہے،شیخ عمران
ڈیرہ غازی خان (بیوروچیف ) ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ملزمان کاتعلق تحریک انصاف سے ہے ملزمان کا سرغنہ تحریک انصاف کا نائب صدر غلام سرور ہے جس کے خلاف ادارہ محکمہ اوقاف کی جانب سے بھی مقدمہ درج ہے اور میری طرف سے دی گئی درخواست پر بھی ایف آئی آر تھانہ سخی سرور میں درج ہے آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ فوری نوٹس لیں یہ بات محکمہ اوقاف کے ٹھیکیدار حق ملکانہ شیخ عمران نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی شیخ عمران کاکہنا تھا کہ اس نے محکمہ ا و قا ف کا سالانہ ٹھیکہ نیلام عام میں 13200000 میں لیا جس کا 10 پرسینٹ ٹیکس ادا کیا گزشتہ ماہ سے سخی سرور میں موجود پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا قبضہ گروپ اور بھتہ خور جن کا سرغنہ ملک حیدر چرڑ ی ہے جو اور اسکے ساتھی مجھے نقصان پہنچا رہا ہے جس کے خلاف محکمہ اوقاف کو درخواست کہ غلام حیدر اور اسکے بھائی سمیت چالیس افراد پر مسلح لوگ ٹرک ڈرائیورز سے زبردستی حق ملکانہ کی رقم وصول کررہے ہے
جس سے مجھے نقصان ہورہا ہے جس پر محکمہ اوقاف کی جانب سے تھانہ سخی سرور کو درخواست دی گئی جس پر مقدمہ نمبر 215/21 ای ٹیگ 215 تاریخ 29/7/2021 کو بجرم ت پ 506/B درج کرلی گئی لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے بلکہ ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے اڈہ محکمہ اوقاف حبیب آباد پر بھی حملہ کیا جس کے خلاف بھی تھانہ سخی سرور کو درخواست دی کہ مسلح افراد نے غلام سرور ،غلام شبیر،محمد نعیم حیدر دیگر آٹھ سے دس افراد نے حملہ کرکے رقم دو لاکھ چوری کرلیئے جس پر تھانہ سخی سرور میں 214/21 مقدمہ نمبر درج کرکےای ٹیگ 141 لگایا گیا مقدمہ میری مدعیت میں 29/7/2021 میں بجرم 379 ت پ ،516 ت پ بی ،148 ت پ ،149 ت پ درج کرلی گئی ہے
جس کے بعد سے تھانہ سخی سرور پولیس نے تاحال مجرمان کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا ٹھیکیدار شیخ عمران کاکہناتھا مجرمان پی ٹی آئی کے عہدیداران ہے پولیس انکو گرفتار کرنے سے انکاری ہے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ملزمان نے 40 مسلح لوگوں کا گروہ بنایا ہوا میری داد رسی کےلئے محکمہ اوقاف نے بھی غنڈہ عناصر سے جان چھڑوانے کے لئے تمام محکموں کو لیٹر بھیجے ہیں جس پر تھانہ سخی سرور نے دو FIR درج کی ہیں لیکن غنڈہ عناصر کے با اثر ہونے اور سیاسی دباؤ پر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی ہے ۔FIR کے نامزد ملزمان اور انکے غنڈے اسی طرح سرعام بھتہ وصولی پر لگے ہوئے ہیں ۔مقامی پولیس مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان فوری نوٹس لیں