Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کمیٹی روم میں ماہانہ لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ ہوئی

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کمیٹی روم میں ماہانہ لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ ہوئی

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کمیٹی روم میں ماہانہ لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ ہوئی

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کمیٹی روم میں ماہانہ لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ ہوئی

خانیوال/ جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کمیٹی روم میں ماہانہ لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ ہوئی، خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بختاور محفوظ نے کی. اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی. ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سے ماہانہ کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا تو ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے

کہا کہ ہمارے 50 فیصد سے زائد فیلڈ ورکرز کورونا ویکسینیشن سنٹر اور مختلف دفاتر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں. کورونا ویکسینیشن سنٹر فیملی ہیلتھ سنٹرز میں قائم کیے گئے ہیں یہاں سے شہری کورونا ویکسین سے مستفید ہو رہے ہیں، موسم برسات اور آپ کی ہدایت پر پر عمل کرتے ہوئے ڈینگی مچھر کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہوئی ہے، مختلف علاقوں میں واک اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گروپ میٹنگ میں تفصیل سے آگاہ کیا جاتا ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے،

مزید انھوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس یو کیمپس بھی پسماندہ علاقوں میں شروع کیے گے ہیں تاکہ متوسط طبقہ کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر سکیں جس پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور محکمے کی خدمات کو سراہا.

Exit mobile version