ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا 158

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

خانیوال31جولائی(سعید احمد بھٹی)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا- عید پر مثالی صفائی آپریشن پر میونسپل کمیٹی ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سینیٹری ورکرز اور سپروائزرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے-اے ڈی سی آر اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،چیف آفیسر افتخار بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے-

تقریب میں سینیٹری ورکرز کی کھانے سے بھی تواضع کی گئ-ڈپٹی کمشنر نے 10 محرم سے قبل مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کی مالی معاونت کا بھی اعلان کیا-انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا ہر ورکر مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے وزیر اعلی کی ہدایت پر تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا ہے
– میونسپل کمیٹی ورکرز کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی-انہوں نے کہا کہ تنقید سے گھبرانے بجائے کام پر بھرپور توجہ دی جائے کام پہلے سے اچھا ہے تاہم اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے-انہوں نے کہا شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں