ضلع خانیوال میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، محمد اکرام ملک 147

ضلع خانیوال میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، محمد اکرام ملک

ضلع خانیوال میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، محمد اکرام ملک

خانیوال 31-جولائی(سعید احمد بھٹی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جسمیں سیکرٹری پورڈ روبینہ تاج، ڈرگ انسپکٹرز، فارماسسٹس اور دیگر افسران نے شرکت کی


۔اے ڈی سی آر نے کہا
کہ عطائیوں اور بلا لائیسنس میڈیکل سٹورز چلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اس لئے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف ہر صورت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ غیر مستند ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں غفلت پر ان کا بھی محاسبہ ہو گا۔ اجلاس میں 31-کیسز کی سماعت کی گئی،6- کو پراسیکیوٹ، 17-کو وارننگ اور 8-کو التوا میں رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں