آزادکشمیر کی عوام نے پاکستان اور افواج پاکستان مخالف بیانیے کو مسترد کردیا،کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر کی عوام نے بھی پاکستان مخالف بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، بعض سیاسی جماعتیں بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے پاکستان کے اس قابل احترام اور قابل فخر ادارے کو بدنام کرنا چاہتی ہیں
لیکن 2018 الیکشن کے بعد گلگت بلتستان اور اب آزاد کشمیر الیکشن میں بھی عوام نے گمراہ کن پروپیگنڈے کو جوتی کی نوک پر رکھا اور پاکستان مخالف بیانیہ کو سختی سے مسترد کرکے پاکستان اور افواج پاکستان سے لازوال محبت کا ثبوت دیا، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان اور افواج پاکستان آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں اور ان شاءاللہ مستقبل میں یہ اور زیادہ مضبوط ہونگے