ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع 139

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا -ایک ہی دن میں گرانفرشوں کیخلاف 15 ایف آئی آرز درج کرادی گئیں جبکہ 112 دکانداروں کو 2 لاکھ 39 ہزار روپے کے جرمانہ بھی کئے گئے-ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دکانداروں کو کسی صورت عوام سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی مجسٹریٹس سستی کے بجائے فیلڈ میں رہیں-انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ہر مجسٹریٹ معمول کے کام کیساتھ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ پرائس چیکنگ پر دے کام ناکرنے والے مجسٹریٹ کو ضلع بدر کردیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں