کراچی ہمیں انصاف دو۔اک بے بس ماں کی پکار چھ سالہ معصوم بچی ماہم،زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل
کراچی(بیورو رپورٹ)چھ سالہ معصوم بچی ماہم، جسے سفاک درندے نے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرکے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی یہ اندوہناک واقعہ کورنگی کے علاقے غوث پاک روڈ پر چند دن قبل پیش آیالاچار ماں کی پکار پر چئیر مین ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان جمشید حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ بچی کے گھر گئے والدین سے تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اپنے ہر قسم کے تعاون اور سرپرستی کی یقین دھانی بھی کروائی۔۔چئیرمین ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے ہمراہ نفیس غوری ،عظمیٰ افروز،فاطر اور فرح خیال بھی تھے۔۔
واقعے کی تفصیلات جاننے کے بعد چیرمین جمشید حسین صاحب نے معاشرے میں درندگی اور بے حسی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر کو جرائم میں اضافے کا اہم سبب قرار دیا۔انھوں نے مظلوم ماں کو فی الفور انصاف کی فراہمی اور مجرم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا اور انصاف کی فراہمی میں اپنی ہر ممکن قانونی مدد کی بھی یقین دھانی کروائی