کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں، بھارت کو یادہانی کرائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ 149

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں، بھارت کو یادہانی کرائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں، بھارت کو یادہانی کرائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری کی یاد دہانی کروائیں گے۔ بھارت نے اتوار کو ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ انگریزی حروف تہجی کے حساب سے ہر رکن ملک سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری ایک ماہ کے لیے سنبھالتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر سلامتی کونسل اجلاس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہوتا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکی ذمہ داری اجلاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری یاد کروائیں گے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے امید ظاہر کی کہ بھارت سلامتی کونسل کی صدارت کے لیے قواعد اور اقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں